پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے میکانزم بنانے کی درخواست پر تمام فریقین کو 2 ہفتے میں تحریری جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فو رکے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے میکانزم بنانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی میکانزم نہیں،

استدعا ہے کہ عدالت قیمتوں میں اضافے کیلئے میکانزم بنانے کا حکم دے۔ کچھ روز قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول ملکی تاریخ میں پہلی بار 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 209 روپے 86 پیسے کا ہوگیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی تیس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 204 روپے 15پیسے ہوگی، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھا کر 178 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت بڑھا کر 181 روپے 94 پیسے کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں