چوری کی وارداتوں میں ملوث بلیو ہونڈا سٹی گینگ گرفتار کر لیا گیا، کیا کچھ برآمد ہوا؟

کراچی (پی این آئی) سپر ہائی وے پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چوری کی وارداتوں میں ملوث بلیو ہونڈا سٹی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گڈاپ پولیس نے سپر ہائی وے پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی کرکے چوری کی وارداتوں میں ملوث بلیو ہونڈا سٹی گینگ کو گرفتار کیا۔ کراچی پولیس کے مطابق گروہ میں خاتون سمیت 4 ملزمان شامل ہیں، ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چوری کی ایک درجن وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان وارداتوں کے دوران 100 تولہ سے زائد سونا چرا چکے ہیں، گرفتار ملزمان کے چوری اور لوٹ مار کے دیگر 10 مقدمات بھی سامنے آگئے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے بلیو ہونڈا سٹی گاڑی، چوری میں استعمال کیے جانے والے اوزار اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں