حکومت عمران خان کی گرفتاری کا سوچنے سے بھی گریز کرے، مراد سعید نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ ہمیں پتہ چلا ہے عمران خان کو گرفتار کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عمران خان کی گرفتاری کا سوچنا بھی مت،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ اگر عمران خان کی گرفتاری کا سوچا تو ایسی آگ لگے گی جس کا حکومت کو اندازہ نہیں،

مراد سعید نے کہا کہ موجودہ حکو مت کا خاتمہ ہوگا، یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، ضمانت پر چلنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سازشوں کو عوام نے مسترد کردیا، موجودہ حکومت ایک ناجائز حکومت ہے، بیٹے اور والد پر فردِ جرم ہونا تھی، وہ وزیراعظم اور وزیر اعلی کی کرسی پر بیٹھے ہیں،مراد سعید نے کہا کہ صبح بجلی کی قیمت میں اضافہ اور رات کو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا، چور اور ڈاکوں کو حکومت میں لا کر پاکستان کے ساتھ مذاق کیا گیا،انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کی خواتین کو ہراساں کیا، عمران خان کی ایک کال پر ملک بھر میں عوام سڑکوں پر نکلے، قوم کو متحد کرنے والی سیاسی جماعت صرف تحریک انصاف ہے۔مراد سعید نے کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں 60روپے فی لیٹر اضافہ ہوچکا ہے، کرپٹ حکمران ہم پر مسلط کیے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close