بجٹ میں مالی خسارہ جی ڈی پی کا 4.9فیصد رکھا جائے، آئی ایم ایف نے اتحادی حکومت سے مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے مطالبہ کیا ہے کہ اگلے مالی سال کیلئے مالی خسارہ جی ڈی پی کا 4.9فیصد رکھا جائے،نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 4.8 فیصد رکھنے کی تجویز دی ہے، اگلے مالی سال کیلئے بجٹ خسارہ 3700ارب 70کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے،

اگلے مالی سال کیلئے پرائمری خسارہ جی ڈی پی کا 0.5فیصد رکھنے کی تجویز ہے جو کہ 400ارب روپے تک رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، اگلے مالی سال کیلئے مالی خسارہ جی ڈی پی کا 7.4فیصد رکھنے کی تجویز ہے تاہم آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ اگلے مالی سال کیلئے مالی خسارہ جی ڈی پی کا 4.9فیصد رکھا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close