پاکستانی نہ پہلے ڈیفالٹ ہوئے اور نہ اب ہوں گے، اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ عہدیدار نے یقین دہانی کرا دی

کراچی(آئی این پی)قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضی سید نے کہا ہے کہ پاکستانی نہ پہلے کبھی ڈیفالٹ ہوئے اور نہ ہی ڈیفالٹ ہوں گے ،ملک کی موجودہ معاشی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سری لنکا نہیں اور نہ ہی حالات اس جیسے ہیں،قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان سری لنکا نہیں اور نہ ہی حالات اس جیسے ہیں، درحقیقت گذشتہ 2برسوں میں 6فیصد جی ڈی پی کی شرح نمو پوری دنیا کے لیے حیرت انگیز دھچکا ہے،

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ معیشت کو چیلنجز کا سامنا ہے اور کورونا کے بعد اشیا کی بلند قیمتوں کی وجہ سے بہت سے ممالک کی معیشتیں مشکلات کا شکار ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close