جعلی ریٹائرڈ ملازمین کو ماہانہ پنشن کی ادائیگی کا انکشاف، سندھ حکومت کا ایک اور کرپشن کا پڑا اسکینڈل منظر عام پر آگیا

کراچی (پی این آئی)جعلی ریٹائرڈ ملازمین کو ماہانہ پنشن کی ادائیگی کا انکشاف، محکمہ خزانہ نے ایکشن لیتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کیلے اسکروٹنی کمیٹی قائم کردی ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں جعلی ریٹائرڈ ملازمین کو ماہانہ پنشن کی ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی ریٹائرڈ ملازمین کو ماہانہ پنشن کی ادائیگی کے انکشاف پر محکمہ خزانہ سندھ نے ایکشن لیتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کیلے اسکروٹنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

 

اس حوالے سے نوٹیفیکیش جاری کردیا گیا ہے، اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی سربراہی اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کریں گے۔محکمہ خزانہ سندھ کا کہنا ہے کہ غیرقانونی پنشنرز کیخلاف کارروائی کی جائے گی، تمام پنشنرز کے ریکارڈ کو آن لائن کیا جارہا ہے، جس سے جعلی ادائیگیوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نیب کی تحقیقات کے دوران سندھ میں جعلی پنشن کا معاملہ سامنے آیا تھا، صوبہ سندھ کے حیدرآباد ریجن میں پینشن کی ہزاروں جعلی آئی ڈیز کے ذریعے تین ارب روپے نکالے جانے کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد نیب نے واردارت میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں