پی ٹی آئی کا اگلا لانگ مارچ کب ہو گا؟ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس، پاکستان تحریک انصاف نے فوری طور پر لانگ مارچ نہ کرنے اور اراکین اسمبلی کا استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے فوری طور پر لانگ مارچ نہ کرنے اور اراکین اسمبلی کا استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں منعقدہ کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات کے علاوہ کسی اور آپشن پر مذاکرات نہیں ہوں گے، مہنگائی مارچ کا فیصلہ15 جون کے بعد کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ بجٹ کی وجہ سے فوری طور پر لانگ مارچ نہیں کیا جائے گا، احتجاج ملک بھر میں ضلعی سطح پر ہوگا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سابق وزیراعطم کی گرفتاری کی صورت میں کیا حکمت عملی ہو گی؟ طے کر لی گئی۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی ٹی آئی پشاور میں 13 روز قیام کے بعد وفاقی دارا لحکومت اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔ ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ کے پی محمود خان بھی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں