اسلام آباد(پی این آئی)وی آئی پی پروٹوکول پر تنقیدکرنیوالے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو خیبرپختونخوا حکومت کا تاریخی پروٹوکول دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول کی آمد اور روانگی پر پردے کا خصوصی اہتمام کیا گیا جبکہ وزیر اعلی ہاؤس کو خالی کرایا گیا۔اس کے علاوہ بشری بی بی کی آمد اور روانگی کے وقت وزیر اعلیٰ ہاؤس کے تمام عملے کو باہر بھیج دیاگیا۔
سوات کے علاقوں میں لگی آگ بھی عمران خان اور بشری بی بی کے پروٹوکول کی نذر ہوگئی۔خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر سوات کے علاقوں میں آگ بجھانے کے لئے استعمال نہ ہوسکاکیونکہ ہیلی کاپٹر عمران خان کی سواری کے طور پر استعمال ہورہا تھاجبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہیلی کاپٹر استعمال کی خصوصی اجازت دی تھی۔خیبرپختونخوا حکومت کے حکام کو بتایا گیا کہ عمران خان اہلیہ کے ہمراہ آسلام آباد جا رہے ہیں۔ایک بج کر 10 منٹ پر عمران خان اور ان کی اہلیہ ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد روانہ ہوئے۔
میڈیا میں ہیلی کاپٹر کے حوالے سے وزیراعظم کی اجازت کی خبریں چلنے پر ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست واپس لے لی گئی تھی اورچیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو زبانی حکم ملا تھا کہ وزیراعظم آفس کو بتایا جائے کہ آگ پر قابو پالیا ہے، اب ہیلی کاپٹر کی ضرورت نہیں۔جس پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے وزیراعظم آفس کو آگاہ کردیا کہ ہیلی کاپٹر کی ضرورت نہیں۔عمران خان کی اہلیہ کی روانگی اور ہیلی کاپٹر میں روانگی تک وزیر اعلی ہاؤس عملے سے خالی کرایا گیا۔عمران خان کی سکیورٹی پر مامور سکواڈ اور عملہ براستہ سڑک پہلے اسلام آباد روانہ کیاگیاتھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں