’تین کیرٹ ہیرے کا تحفہ خاتون اول کے شایان شان نہیں، پانچ کیرٹ ہیرے کی انگوٹھی دو‘ملک ریاض اوربیٹی کی تہلکہ خیز آڈیو کال لیک ہو گئی ، عمران خان ،بشریٰ بی بی اور فرح خان سے متعلق ہوشربا انکشافات

اسلام آباد(پی این آئی)ملک ریاض کی بیٹی امبر اور ملک ریاض کی ایک اورآڈیو کال لیک ہو گئی۔آڈیوکال میں فرح گوگی سے ہونی والی ڈیل پر بات ہو رہی ہے۔بشری پیرنی نے ایک کروڑ مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی مانگی اور بتایا کہ عمران خان کہہ رہا ہے کہ کل سائٹ کے تالے کھل جائیں گے ۔

 

آڈیو کال میں امبر اپنے والد کو فرح گوگی کی فرمائشیں بتارہی ہے۔ جس پر ملک ریاض رضا مندی ظاہر کررہے ہیں ۔ مبینہ آڈیو کال میں گفتگو کے دوران ملک ریاض اور امبر، فرح گوگی سے متعلق بات چیت اور فرمائشوں کا تذکرہ کررہے ہیں۔ امبر کے مطابق انہوں نے پہلے بشریٰ بی بی کیلئے 3کیرٹ ہیرے کی انگوٹھی بنوائی لیکن فرح گوگی نے انہیں کہا ہے کہ یہ تحفہ بشریٰ بی بی کے شایان شان نہیں،خاص دوست کو پسند نہیں آیا،امبرنے کہا کہ بی بی کو تین نہیں 5 کیرٹ کا ہیرا چاہیے۔ملک ریاض نے امبر سے کہا کہ لیٹر بھی نہیں آیا،تالے بھی لگے ہیں۔جس پر امبر نے کہا کہ لیٹر جلد مل جائے گاعمران خان نے یقین دہانی کروائی ہے۔ملک ریاض کو بیٹی بتا رہی ہیں کہ بشری بی بی کو عام چیز نہیں 5 کیرٹ قیمتی ہیرے کا سیٹ دیا جائے اس کے بعد ہی ان کا کام کیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ فرح گوگی بزدار کو کنٹرول کرتی تھی اور سارا کرپشن کا مال بنی گالہ میں بھیجا جاتا تھا۔عمران خان کے سابق قریبی دوست عون چوہدری نے انکشاف کیا تھا کہ صوبہ پنجاب کو بزدار دو ر میں فرح گوگی اور اس کا شوہر چلاتے رہے۔ اس گینگ میں خاتونِ اول کی دوست فرح ‘گوگی’، احسن جمیل گجر اور بعد میں ان کا تحفہ عثمان بزدار سامنے آیا ۔پنجاب میں زبان زدِ عام تھا کہ کس کے کہنے پر تقرریاں و تبادلے ہوتے تھے؟ رات کو خواب آتا تھا، دن کو بیگ آ جاتا تھا اور اس پر فیصلہ ہو جاتا تھا۔ “کون سے ڈپٹی کمشنر، کمشنر، پرنسپل سیکرٹری کی پوسٹنگ پیسوں کے بغیر ہوئی؟ چیف انجینیئر تک تو پیسے دے کر لگتے رہے ہیں۔ جبکہ عمران خان اس بھی اس چیز سے لاعلم نہیں تھے کیونکہ خواب بنی گالہ میں دیکھے جاتے تھےاور بیگ لاہور پہنچ جاتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close