انتظار کی گھڑیاں ہوئیں ختم، عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد سے پہلی پرواز کل (6 جون )صبح ساڑھے تین بجے سعودی عرب روانہ ہو گی،ترجمان سی اے اے کے مطابق اسلام آباد سے ہی دوسری پرواز رات 08:30 بجے روانہ ہو گی،اس موقع پر وزیراعظم کی آمد بھی متوقع ہے جبکہ ملتان سے پہلی حج پرواز( ایئر بلیو) کل 6 جون صبح ساڑھے چاربجے مدینہ روانہ ہوگی۔

 

ترجمان سی اے اے نے کہاکہ لاہور سے پہلی حج پرواز (ایئر بلیو) کل6 جون رات ایک بجکر پچپن منٹ پرمدینہ کے لئے روانہ ہوگی جبکہ فیصل آباد ایئرپورٹ سے حج فلائیٹس اپریٹ کرنے کے بارے وزارت مذہبی امور ضرورت پڑنے پر بعد میں آگاہ کرے گی۔ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ پشاور سے تمام اسپیشل اور گورنمنٹ حج فلائیٹس کو اسلام آباد ائرپورٹ سے reroute کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close