تحریک انصاف کیلئے نئی پریشانی، حکومت نے30 ارکان پر نظریں جمالیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے 30 ارکانِ قومی اسمبلی مستعفی ہونے کے معاملے میں تذبذب کا شکار ، حکومت نے ان پر نظریںجما لیں ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 6 جون سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے مرحلہ وار منظور کئے جائیں گے،

جن ارکان نے فلور آف دی ہاؤس استعفوں کا اعلان کیا ان کے استعفے منظور کرلئے جائیں گے۔ تحریک انصاف کے بعض ارکان جو استعفوں کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں ان سے رابطے کیے جائیں گے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کے 30 ارکان استعفوں کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں اور انہی ارکان کی وجہ سے حکومت نے استعفوں کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔ امکان ہے کہ جو ارکان استعفوں کی تصدیق نہیں کریں گے ان کے استعفے منظور نہیں کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close