پیٹرول مہنگا ،شہری نے اپنی بائیک کو آگ لگا دی

اسلام آباد (پی این آئی )حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے۔ مہنگا پیٹرول خریدنے سے تنگ آکر شہری نے اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق شہری گل بیگ کا تعلق شکار پور سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے پر شہری نے موٹر سائیکل کو آگ لگائی، جائے وقوعہ پر موجود شہریوں نے موٹر سائیکل پر لگی آگ کو بجھا دیا۔گل بیک کا کہنا ہے کہ مہنگائی ایسی طرح رہی تو خود کو بھی آگ لگا دوں گا۔

اس سے قبل ون وے کی خلاف ورزی سے روکنے پر کراچی کے شہری نے اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی تھی۔سیکٹر نیاز کے علاقہ میں ٹریفک وارڈن عثمان نے موٹر سائیکل سوار کو ون وے کی خلاف ورزی پر روکا تو وہ سیخ پا ہوگیا اور اس نے اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگائی اور فرار ہوگیا۔ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے تھانہ میں درخواست دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close