عمران خان بنی گالہ پہنچ گئے

اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور سے بنی گالہ پہنچ گئے ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ پہنچنے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عمران خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی لیکن ان کی عدالتی ضمانت ختم ہونے پر سکیورٹی پر مامور اہلکار ہی انہیں گرفتار کر لیں گے۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی آج بنی گالہ میں طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت عمران خان کریں گے، اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ سے متعلق لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close