گرم موسم میں سیاسی ہلچل ، ن لیگ نے کپتان کی اہم وکٹ گرا دی

اسلام آباد (پی این آئی )ملک میں سیاسی پارہ عروج پر ہے ،تحریک انصاف کے حمایتی اشرف انصاری نے کہاکہ عمران خان نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگایا مگر ان کے اردگرد والے کرپشن میں مصروف رہے، کھوکھلے نعرے دیکھ کر واپس آئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایک اور منحرف رکن اشرف انصاری واپس لوٹ آئے،اپنے بھائیوں کے ہمراہ رانامشہود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اشرف انصاری نے کہاکہ عمران خان نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگایا

مگر ان کے اردگرد والے کرپشن میں مصروف رہے، کھوکھلے نعرے دیکھ کر واپس آئے ہیں۔رانا مشہود نے اشرف انصاری،یونس انصاری،علی اصغری انصاری کے ہمراہ 90شاہراہ قائد اعظم پر پریس کانفرنس کی۔ رانامشہودنے کہا کہ اشرف انصاری کو واپسی پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سازش کے تحت 2018کے چوری ہونے والے انتخابات کانقصان ملک بھر نے اٹھایا،ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی عمران خان نے رکھا،

ان کی کوشش تھی پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنایاجائے، پاکستان کو شام،عراق،لیبیا بنانے کی کوشش کی گئی، جھوٹے بیانیہ پر ملک کے اندر تقسیم ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو وقتی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن عوام کو اعتماد میں لے کر سخت فیصلے کا وقت ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی سربراہی میں عوام کو سہولت دینے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ دوستوں کے وقتی طورپر تحفظات تھے

کچھ لوگوں نے رضا کارانہ طورپر (ن)لیگ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا، ہمیں خوشی ہے غیاث الدین کے بعد اشرف انصاری،یونس انصاری سمیت پورے خاندان نے فیصلہ کیا کہ وہ (ن)لیگ کا ساتھ دیں گے، حمزہ شہباز کے ساتھ بیٹھ کر اشرف انصاری اور ان کے خاندان نے (ن)لیگ میں واپسی کا اعلان کیا ہے، زیادہ خوشخبریاں طبیعت خراب کر دیتی ہیں لیکن ہم پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں