ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ کا انتہائی مطلوب ملزم دھر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن شریف کر دیا ہے۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کے خیبرپختونخوا زون نے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم نوروز خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے گرفتار ملزم پر شہریوں سے بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ سے زائد کی رقم لینے کا الزام ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف 2017 میں اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل پشاور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ادارے کی ٹیم نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران نوروز خان کو پشاور سے گرفتار کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close