دعا زہرہ کو پنجاب پولیس نے بازیاب کرا لیا

لاہور (پی این آئی) کراچی سے تن تنہا لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کو پنجاب سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ پولیس کے مطابق دعا زہرہ کے شوہر کو بھی حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، دونوں کو قانونی تقاضوں کے بعد کراچی لایا جائے گا۔ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق سندھ پولیس نے دعا زہرہ کی بازیابی کیلئے وزارت داخلہ سے مدد مانگی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو 10 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ آئی جی سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا، خط کے متن کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی سندھ کی طرف سے لکھے جانے والے خط میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ لڑکی کی بازیابی کے لئے آئی جی پنجاب کو سندھ پولیس کی معاونت کی ہدایت کی جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close