عمران خان چپ بیٹھیں اور 2023تک انتظار کریں، وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے مشورہ دے دیا

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان چپ کر کے بیٹھیں اور 2023تک انتظار کریں ، عمران صاحب شہباز شریف کی کارکردگی سے ڈرتے ہیں ،عمران صاحب کو پتہ ہے کہ شہباز شریف اسی محنت اورتوجہ سے کام کرتے رہے تو مہنگائی کم ہوجائے گی۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کو پتہ ہے کہ شہباز شریف معیشت ٹھیک کر دیں گے عمران صاحب کو پتہ ہے کہ شہباز شریف تمام ممالک سے پاکستان کے بگاڑے گئے تعلقات بھی ٹھیک کر دیں گے،

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کو یقین ہے کہ شہبازشریف کو کام کرنے دیا تو پاکستان میں سرمایہ کاری واپس لے آئیں گے، شہباز شریف، ان شااللہ، نوجوانوں کو روزگار دیں گے احتساب،ریاست مدینہ،سازش کے بیانیے دفن ہونے کے بعد عمران صاحب کا نیا بیانیہ ڈیڑھ ماہ کی کارکردگی بن گیا ہے، اپنی نالائقی، نااہلی، کرپشن اور سیاسی منافقت کا چہرہ آئینے میں دیکھیں اور پھر تقریر کیا کریں چپ کر کے گھر بیٹھیں اور 2023میں مزید مسترد ہونے کا انتظار کریں،شہباز شریف آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت سنبھالیں گے اور آپ کے پھیلائے ہوئے فتنے کا بھی خاتمہ کریں گے 2014میں کنٹینر پر بھی نواز شریف، شہباز شریف حکومت میں بھی نواز شریف، شہباز شریف اب پھر کنٹینر پہ نواز شریف، شہباز شریف شہباز شریف آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت کو ٹھیک کر رہے ہیں آپ کی لگائی مہنگائی،بے روزگاری اور معاشی تباہی کی آگ شہبازشریف بجھا رہے ہیں چار سال میں معاشی تباہی اور مہنگائی لانے والا ڈیڑھ ماہ کا حساب مانگ رہا ہے؟۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close