پی ٹی آئی نے حکو مت کی جانب سے اخبارات کو د یئے گئے مہنگے اشتہارات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے اخبارات کو د یئے جانے والے مہنگے اشتہارات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،پٹیشن میں تحریک انصاف نے استدعا کی کہ موجودہ حکومت کی جانب سے دیے گئے اشتہارات کو غیر قانونی، غیر آئینی قرار دیا جائے ، کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی،بابر اعوان کیس کی پیروی کریں گے۔جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے اخبارات کو دیے جانے والے مہنگے اشتہارات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،اور پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میںداہر کردی گئی ہے

پٹیشن میں وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی سیکرٹری خزانہ ،اطلاعات اور پی آئی او کو فریق بنایاگیاہے ۔ پٹیشن میں کہاگیاہے کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے عوام کے ٹیکس کے پیسے پر عیاشیاں اور شاہ خرچیاں،زہر کھانے کو پیسے نہیں اور اپنی تشہیر کے لیے مہنگے مہنگے اشتہارات دیے جارہے ہیں،بے معنی سرکاری دوروں کی منادی کے لیے سرکاری خزانے کا بے دردی سے ضیاع کیاجارہاہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر بابر اعوان اس کیس کی پیروی کریں گے،پٹیشن میں تحریک انصاف نے استدعا کی کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے دیئے گئے اشتہارات کو غیر قانونی، غیر آئینی قرار دیا جائے کیونکہ یہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی نفی ہے،

عوام کے ٹیکس کا پیسہ اپنی ذاتی تشہیر یا کسی مخصوص ایجنڈے کے لئے بے دریغ استعمال کیا گیا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے اور قانونی کاروائی کی جائے،ایک طرف کہا گیا کہ خزانہ خالی ہے اور دوسری طرف وزیراعظم کے ترکی دورے کے حوالے سے سرکاری خزانے میں سے کروڑوں روپے کے تشہیری اشتہارات اخبارات کو دے دیئے گئے،یہ ایک بڑا المیہ ہے، معزز اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی جاتی ہے کہ اس معاملے پر وضاحت طلب کی جائے اور سرکاری خزانے کو لگائی جانے والی اس نقب پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں