سیالکوٹ (آئی این پی) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 4سال سے جن لوگوں نے عیاشیاں، کرپشن کی، دوائیوں، کھانے پینے، گندم اورچینی سمیت ہر معاملے میں پیسہ بنایا گیا ہے، وہ شخص جو اپنے آپ کو پاکستان کا مطلق العنان حکمران کہتا تھا، آج وہ بھگوڑے کی طرح پشاور میں بیٹھا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پیسپ پراجیکٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرانے زمانے میں دہلی سے بادشاہ نکالے جاتے تھے وہ کہیں کہیں جاکر پناہ لے لیتے تھے کوئی افغانستان میں جاکر پناہ لیتا تھااور کوئی ایران میں لے لیتااس کو بھی اسلام آباد سے نکالا گیا تو پشاور میں جاکر پناہ لے لی،
باتیں کیا کرتے ہیں ہم افغانستان چلے جائیں گے، پاکستان کے 3ٹکڑے کردیئے جائیں گے، پاکستان کی افواج تباہ کردی جائے گی،یہ ایک ایجنڈ ے کے تحت برسرِ اقتدار آیا یہ جن لوگوں کا نامزد تھا وہ ایسی طاقتیں ہیں جوہ پاکستانی نہیں تھے، یہ کہتا تھا کہ پاکستان کا اٹیمی پروگرام ختم کیا جائے اور اس کے کسی اور کے حوالے کرکے پاکستان کے دفاع کو بے یارو مدد گار بنا دیا جائے۔ یہ ہمارے اندرونی اداروں پر بھی اٹیک کرتا ہے اور ہمارے اٹیمی پروگرام پر بھی اٹیک کرتا ہے اور پاکستان کی سالمیت پر اٹیک کرتا ہے۔70سالوں میں کسی نے بھی سیاسی جماعت یا حکمران نے اداروں کے ساتھ اختلافات کے باوجود اداروں کے تقدس کو پامال نہیں کیا۔سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف یہ زبان استعمال ہورہی ہے وہ عمران کے عمل اور رویے سے نوجوان نسل کی تربیت کا نتیجہ ہے اس پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے اور ان کی تنگ نظری کی علامت ہے۔ یہ شخص آج بھی کے پی کے حکومت کے وسائل استعمال کررہا ہے،
کے پی کے حکومت کا ہیلی کاپٹر، سیکیورٹی اور کھانا بھی اپنی ذات کیلئے استعمال کررہا ہے۔یہ پہلے ہی کہتا تھا کہ یہ شخص مفت بار اس کے ہاتھ ہمیشہ دوسرے کی جیب میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب سے کوئی لانگ مارچ میں نہیں پہنچا، حتیٰ کہ بزدار اور پرویز الہٰی سمیت پنجاب کا کوئی وزیر نہیں پہنچا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں