ناراض ن لیگی رہنما کی ن لیگ میں واپسی، وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات بھی کر لی، سیاسی حلقوں میں بڑی ہلچل

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اشرف انصاری کے بھائی یونس انصاری بھی شریک تھے جبکہ نارووال سے ن لیگ کے ایم پی اے غیاث الدین بھی گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سےمل چکے ہیں۔

 

ایم پی اے اشرف انصاری کا کہنا تھاکہ ن لیگ ہماری جماعت ہے واپس آگئے ہیں۔ایم پی اے کے بھائی یونس انصاری کا کہنا تھاکہ ہمارے معاملات طے پاگئے ہیں، باقی ناراض ارکان بھی آجائیں گے۔خیال رہے کہ وفاق اور پنجاب میں پی ٹی آئی دور حکومت میں چند ن لیگی ارکان منحرف ہوگئے تھے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close