شفقت محمود سے استعفیٰ کیوں لیا گیا؟ اصل وجہ تو اب سامنے آئی

لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے پی ٹی آئی پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ عمران خان کو بھجوادیا ہے۔شفقت محمود کی جگہ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب کے معاملات سونپے جانے کا امکان ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان لانگ مارچ میں بندے نہ لانے اور مریدکے سے ہی واپس آجانے پر شفقت محمود سے ناراض تھے اور ان کو معطل کردیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے عمران خان نے ان سے استعفیٰ طلب کیا جس پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ ان پر سوشل میڈیا پر بھی تحریک انصاف کے حامیوں کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی تھی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں