اسلام آباد (پی این آئی) معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ اگلے سال مہنگائی 23 فی صد تک جانے کا امکان ہے جب کہ ملکی ترقی کی شرح 3 فی صد تک رہ سکتی ہے۔ حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اگلے سال قرضوں کی واپسی اور دیگر اخراجات کے لیے 37 ارب ڈالر درکار ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درآمدات میں 12 ارب ڈالر کمی کی جائے اور 10 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور ہوجائیں تو پاکستان کی پوزیشن بہتر ہو سکتی ہے۔
ماہر معاشیات اور سابق وفاقی وزیر حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ اگلے سال مہنگائی 23 فی صد تک جانے کا امکان ہے جب کہ اگلے سال ملکی ترقی کی شرح 3 فی صد تک رہ سکتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں