پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس؟ لاہور ہائیکورٹ سے عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)حکومت کی جان سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کر دیا گیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیاہے ، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات میں 60 روپے تک اضافہ کیا گیاہے۔

 

ہوشربا قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آجائے گا، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا ہر اشیائے ضروریہ پر اثر پڑے گا، عدالت پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے کو فوری کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی آج بعد نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاج کی کال دی ہے۔عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ “ٹوئٹر” پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عوام امپورٹڈ حکومت کی انسان کش پالیسیوں اور ہوش ربا مہنگائی کے خلاف بعد نماز جمعہ باہر نکلیں اور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں