پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ۔۔ عمران خان نے جمعہ کے بعد احتجاج کی کال دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کی کال دے دی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مہنگائی او رلوڈ شیڈنگ کے خلاف جمعہ کے روز احتجاج کی کال دیدی ۔سیکرٹری اطلاعات پنجاب مسرت جمشید چیمہ کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد بد ترین مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ پرامپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے وہ نہ صرف احتجاج میں شرکت کریں بلکہ حلقے کے کارکنان اور ووٹرز کی شرکت کو بھی یقینی بنائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close