عمران خان نے پرامن احتجاج کی کال دے دی

پشاور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمرن خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف پُرامن احتجاج کی کال دے دی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے حکومتی اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کل نماز جمعہ کے بعد حکومت کے خلاف پُرامن احتجاج کیا جائے، حکومت کی پالیسیوں سے مہنگائی نے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کردیا، ان کا یہاں کوئی مفاد اور اثاثے نہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کورونا کے دوران دباؤ کے باوجود ہماری حکومت نے 1200 ارب کا معاشی پیکیج دیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اس سال ہماری حکومت نے سیلز ٹیکس صفر فیصد کردیا تھا۔ ہم نے پبلک سیکٹر کو توانائی کے شعبے میں 466 ارب کی سبسڈی بھی دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے پہلی ترجیح ہماری عوام تھی۔ موجودہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کر کے 60 روپے بڑھائے۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے عوام پر 900 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں