اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر حتمی کارروائی کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔ آج کی سماعت میں وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی کا استعفیٰ عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران حنیف عباسی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حنیف عباسی کے مستعفی ہونے پر درخواست غیر مؤثر ہوگئی ہے۔
یہ بات اہم ہے کہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی تعینات کرنے کے نوٹیفکیشن کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ شیخ رشید کی طرف سے حنیف عباسی کی تقرری پر درخواست میں کہا گیا تھا کہ حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہیں، حنیف عباسی کی سزا معطل ہوئی ہے، ختم نہیں ہوئی۔ اس درخواست کے حوالے سے عدالت نے وزیراعظم کو حنیف عباسی کی تعیناتی پر نظرثانی کی ہدایت کی تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں