پیمرا نے عمران خان کے متنازع انٹرویو کا کلپ چلانے پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پر کے مستقبل اور اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان کے نئے بیانیے پر ملک بھر میں مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ترین ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔ الیکٹرانک میڈیا کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے پیمرا نے پاکستان کے تین ٹکڑے ہونے اور ایٹمی صلاحیت چھن جانے سے متعلق عمران خان کے بیان کو قومی سلامتی کے منافی قرار دے کر دکھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس بیان کے جواب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور اداروں کے خلاف بیان دے کر عمران خان نے ہر حد پار کر دی ہے۔ شہباز شریف کہنا تھا کہ عمران خان نے وہ بات کہی جو پاکستان کے دشمن کرتے ہیں، قوم کسی بھی قیمت پر ایسے مذموم ارادے قبول نہیں کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں