پیٹرول راتوں رات مہنگا، عمران خان آج کیا کرنے جارہے ہیں؟ بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کی کال دے دی۔

اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈسرکار نے تیل کی قیمتوں میں فی لٹر 40 فیصد یا 60 روپےکا اضافہ کردیاہے۔اس سےعوام پر 900ارب روپے کا اضافی بوجھ آئےگا اور بنیادی اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گی۔ اس کےساتھ بجلی کی قیمت میں آٹھ روپے کے اضافےسے پورےملک کو دھچکہ لگےگا۔مہنگائی کی ممکنہ شرح 30 فیصد ہوگی جو 75 برس میں بلند ترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے کوروناء وباء کا دباؤ برداشت کیا اور 1200 ارب کا معاشی پیکیج دیا۔ اپنے لوگوں کو بچانے کیلئے ہم نے رواں سال سیلز ٹیکس صفر کرتے ہوئے 466 ارب روپے توانائی پر سبسڈی کیلئے مہیا کئے۔ ہمارے لئے تو ترجیحِ اوّل ہمیشہ ہمارے عوام ہی ہیں۔

عمران خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا “میں چاہتا ہوں کہ سب نمازِ جمعہ کے بعد نکلیں اور اس امپورٹڈ سرکار کی جانب سے عوام کو کچلنے اور ملک میں معاشی تباہی پھیلانے کیلئے کی جانے والی عوام دشمن مہنگائی کیخلاف پرامن احتجاج کریں کیونکہ ان کا اس ملک سے کچھ بھی مفاد وابستہ نہیں اور تمام اثاثے ملک سے باہر ہیں۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close