ن لیگی ایم پی اے پنجاب حکومت سے ناراض ہوگئے، گرانٹ کی شرط پوری نہ ہونے پر استعفے کی دہمکی سے دی

فیصل آباد (آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حکومت کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی (ایم پی اے) مولانا الیاس چنیوٹی پنجاب حکومت سے ناراض ہوگئے۔لیگی ایم پی اے نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ چنیوٹ کو نظر انداز کیا گیا، فیصل آباد روڈ، لاہور روڈ گزشتہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

مولانا الیاس چنیوٹی نے پنجاب حکومت کو تحریری خط بجھوا دیا جس میں لکھا کہ حکومت نے اگر ایک ارب کی گرانٹ جاری نہ کی تو پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دے دوں گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close