اسلام آباد (پی این آئی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کی پانچ مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواست خارج کردی۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی نشستوں کے مطابق مخصوص سیٹیں دینے کی مسلم لیگ ن کی بھی درخواست مسترد کردی۔
فیصلےکے مطابق مخصوص نشستوں پر ضمنی الیکشن تک نوٹیفکیشن روک دیا گیا ہے، پانچ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن ضمنی الیکشن کےنتائج کے بعدجاری کیا جائےگا۔خیال رہے کہ وزارتِ اعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کا ووٹ دینے پر پی ٹی آئی کے 25 اراکین پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کیا گیا تھا۔ ان ارکان میں پانچ ارکان مخصوص نشستوں پر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں