ملک دیوالیہ سے ہماری مسلح افواج کا بجٹ متاثر ہوگا، علی محمد خان ،عمران خان کے دفاع میں نکل آئے

اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ سے ہماری مسلح افواج کا بجٹ متاثر ہوگا۔ علی محمد خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان نے اصل میں یہ کہا کہ معیشت ڈیفالٹ پر جا سکتی ہے، ملک دیوالیہ سے ہماری مسلح افواج کا بجٹ متاثر ہوگا۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اس سے پھر ہماری افواج کمزور ہو جائیں گی اور اگر افواج کمزور ہوئی تو وہ قرض معاف کرنے کے بدلے جوہری اثاثے مانگیں گے،

افواج کے بغیر ملک ٹوٹ جاتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ اس وقت صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو میں آپ کو لکھ کر دیتا ہوں کہ یہ بھی تباہ ہوں گے ملک بھی تباہ ہوگا اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی، ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close