اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ائر پورٹ م سکیورٹی فورس کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے تین کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کر لی۔ اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافر محمد خالد بحرین جانے کے لئے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ ائرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے سامان کی اسکیننگ کے دوران مسافر کے ایک بیگ کو مشکوک قرار دیا۔ سامان کی تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کے بیگ کی تہہ میں ہیروئن مہارت سے چھپائے جانے کی نشاندہی ہوئی۔
ائر پورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 3.054 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے منشیات کی بحرین اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ ملزم محمد خالد کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں