ن لیگ اور اسکے اتحادی نیب کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، الزام عائد کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان جمہوری لیگ نے حکومتی نیب ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور اسکے اتحادی نیب کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جو ملک میں احتساب کا قاتل عام ہوگا اور ہم اسکے خلاف عدالت سے رجوع کرنے سمیت تمام آپشنز استعمال کر یں گے‘ملک میں جب تک شفاف اور بلاتفر یق احتساب نہیں ہوگا ملک کو کر پشن کے کینسر سے نجات دلانا ممکن نہیں ہوسکتا۔

 

پاکستان جمہوری لیگ کے چیئر مین رانا زمان سعید نے سیکرٹری جنرل سہیل احمد اورپارٹی اراکین زاہد گوندل سمیت دیگر کے ہمراہ مختلف اضلاع سے آنیوالے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں ملک میں جتنی مہنگائی ہو رہی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی مگر حکمران حکومتی اخراجات کم کر نے کی بجائے 54رکنی وفد کے ہمراہ ترکی اور دیگر ممالک کے دورے کر رہے ہیں حکمرانوں کو چاہیے ان دوروں کے اخر اجات قومی خزانہ سے کر نے کی بجائے اپنی جیب سے کر یں تاکہ ملک کو مزید معاشی تباہی سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے قائدین کی اکثر یت کے خلاف عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں اور اب یہ نیب کے ہاتھ پاؤں بھی بندھنے کی منصوبہ کر رہے ہیں جسکے لیے نیب قوانین میں ترامیم کی گئیں ہیں جس کو ہم سب مسترد کرتے ہیں اور اسکے خلاف بھر پور احتجاج بھی کر ینگے اور ہماری کوشش ہوگی آئینی سمیت دیگر آپشنز استعمال کرتے ہوئے حکمرانوں کو مجبور کیا جائے کہ وہ نیب کے خلاف کی جانیوالی ترامیم کو واپس لیں اور ملک میں چوروں اور ڈاکوؤں کو تحفظ دینے کی بجائے انکے خلاف عدالتوں میں مقدمات چلا کر انکو نشانہ عبر ت بنایا جائے۔ رانا زمان سعید نے کہا کہ جب تک پاکستان سے کر پشن ختم نہیں ہوگی اس وقت ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ بھی ایک خواب ہی رہے گا اور غر یب جس کے پاس پہلے ہی دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں اس کے لیے زندگی مزید مشکل ہوتی رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close