لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کی درخواست پر عدالت نے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف سخت حکم جاری کر دیا۔۔ سیشن عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر داخلہ کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پی ٹی آئی کے وکیل حیدر مجید ایڈووکیٹ کی جانب سےدائر کی گئی تھی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ رانا ثنااللہ کےکہنے پر پولیس نے وکلا پر تشددکیا۔ایڈیشنل سیشن جج میاں مدثر عمر بودلہ نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر مقدمہ درج کرنےکا حکم دے دیا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں