وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ پر22قتل کا الزام، وزیرداخلہ نے الزامات لگانے والوں کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے چیلنج کیا ہے کہ یہ بے شرم کہتے میں نے 22 قتل کیے، یہ صرف 5 مقتولوں کے نام بتا دیں، اجرتی قاتل کا جھوٹا پروپیگنڈا کرتے ہو؟ کسی مقتول کا نام تو بتاؤ، ان کی فیملی یا کوئی رشتہ دار تو ہوں گے؟اپنی الزام کو ٹھیک ثابت کرنے کیلئے کوئی نام تو بتادو۔ ہم نیوز کو اپنے انٹرویو میں وزیرداخلہ نے بتایا کہ فتنہ فساد مارچ کی تیاری کرنا بھی جرم ہے، عمران خان جب کسی فساد مارچ کا حصہ بنیں گے ان کو ضرور روکا جائے گا، پچھلے لانگ مارچ کو ہم نے روکا،اس مارچ کی تیاری کو روکنا چاہیے، تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کو کو مسلح ہو کر آنے کا کہا تھا، یہ دانستہ طور پر مسلح لوگوں کو ساتھ لے کر آئے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ انہوں نے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کی فورس اور ملازمین کو ساتھ ملایا، ہم نے ان کے خلاف اسلام آباد میں 19 کیسز درج کیے ہیں، میرے خیال میں یہ معاملہ یہ لا اینڈ آرڈر سے زیادہ ہے، تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کو مسلح ہو کر آنے کا کہا تھا، یہ وفاق پر چڑھائی اورغداری ہے، ان کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے حکومت اجازت دے، سب کمیٹی بنائی ہے جس کے لیے ہم کل بریفنگ دیں گے، عمران خان نے اپنے لوگوں کے مسلح ہونے کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ جی بی نے جو بات کہی وہ ہمارے سامنے ہے، حکومت پر مسلح حملہ کرنا یا حملے کی کوشش کرنے کی سزا عمر قید ہے، انہوں نے ڈیڑھ مہینے جو زور لگایا ہے ان کےخلاف کارروائی کی جانی چاہیے، ان کی تقاریر سامنے رکھ کرپاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی کی جانی چاہیے، میرا ذاتی خیال ہے انہیں خیبرپختونخوا سے گرفتار کیا جانا چاہیے، لیکن فیصلہ میں نے نہیں اتحادی جماعتوں کی حکومت نے کرنا ہے، آئین اور قانون کی رٹ کی بحالی کیلئے ایسے فیصلے کرنا ضروری ہے، اس معاملے میں اسٹبلشمنٹ سے کوئی مشورہ لیا ہے نہ انہوں نے دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے تعاون کیلئے اٹھنے والے ہاتھ کو جھٹک دیا، چارٹر آف اکنامی کیلئے مشورہ دیا تو انہوں نے ڈاکو کہا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انہوں نے جو حدیں کراس کی تھیں،یہ اپنے دور میں کراس کی گئی حدیں بھول گئے؟ میں قانون کے مطابق تمام حدیں کراس کروں گا،شیخ رشید کہتا ہے چھاپے پڑے تو پھر یہ چھپا کیوں ہوا تھا؟ یہ تو کہتا تھا جیل میرا سسرال ہے، ہم اس کو زیادہ سے زیادہ اس کے سسرال کے گھر ہی لے کر جاتے اوراس کے علاوہ کیا کرتے ؟ یہ کہتے رانا ثناء اللہ نے 22قتل کیے، ان بے شرموں سے پوچھو ان کے نام تو بتاؤ، یہ صرف 5مقتولوں کے نام بتا دیں کہ ان کو رانا ثناء اللہ نے قتل کرایا ہے، ان کی کوئی فیملی یا رشتہ دار تو ہوں گے؟ نام سامنے آئیں تو ان کی بات ٹھیک ہوجائے گی، اجرتی قاتل کا جھوٹا پروپیگنڈا کرتے ہو؟ یہ جس قسم کی گفتگو کرتے ہیں اس پر افسوس ہوتا ہے، لیکن اس تمام معاملات میں اپنی ذات کو سامنے نہیں رکھ رہا، انہوں نے بہت ظلم زیادتی کیا، میں نے ایوان میں کہا تھا کہ اگر میں نے زندگی میں کسی ہیروئن فروش کی مدد کی ہو تو مجھ پر اللہ کا غضب نازل ہو، اگر ایسا نہیں کیا اور میرے ساتھ ظلم ہوا تو یہ غضب قہر ان پر نازل ہو۔

ایک آدمی کہتا ہے آدمی مسلح ہوں گے، کارکن فورس ہوں گے، میری ذمہ داری ہے میں ان کو روکنے کی تیاری کروں؟انہوں نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے کو تبدیل کیا تو کیا میں خود یا اپنے رشتہ دار کو ڈی جی ایف آئی اے لگا دیا ہے ؟ رائے طاہر نے انچارج سی ٹی ڈی کے طورپر پنجاب میں دہشتگردی کا قلع قمع کیا، اگر بندہ برا تھا تو ہماری حکومت ختم ہوئی تو وہ بندہ سی ٹی ڈی کا انچارج تھا اگر اتنا برا تھا تو اس کو تبدیل کردیتے، اس کے بعد اس کو آئی جی بلوچستان پھر چیئرمین نیکٹا لگایا گیا، ہم نے اس کو ڈی جی ایف آئی اے لگایا لیکن اس کے علاوہ کون سی ٹرانسفر کیں؟انہوں نے کہا کہ میں نے آئی جی اسلام آباد اور پنجاب کو درخواست کی ہے تمام کنٹینرز والوں کو کرایہ دیا جائے۔اگر وہ ریاست کے خلاف تیاری کے ساتھ آئے گا تو ہم اس کا دفاع کریں گے، عمران خان عوام اور نوجوانوں کو گمراہ کررہا ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں