اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمات میں اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمات میں اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
سیشن جج نے پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض شیخ رشید کی دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کی ہیں اور پولیس کو 13جون کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔ضمانت منظوری کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر سازش کے تحت مقدمہ بنایا گیا، موجودہ حکومت نے جھوٹی ایف آئی آرز کاٹی ہیں، جھوٹی حکومت اور جھوٹا وزیر داخلہ اور طعنے مجھے تھانے کے ملتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں