اسلام آباد (پی این آئی)بھارت کے آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کی موت کا بدلہ دو دن میں لینے سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کے ان دنوں انٹرنیٹ پر چرچے ہیں۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فورکے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ سدھو موسے والا کی موت کے انتقام والی پوسٹ گینگسٹر نیرج بوانا کے نام سے منسوب ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ سدھو کی موت کا بدلہ جلد لیا جائے گا۔بھارتی میڈیا پر وائرل ہونے والی انتقامی پوسٹ کے مطابق
’سدھو موسے والا دل میں دھڑکتا تھا اور بھائی تھا، دو دن میں نتیجہ دے دیں گے۔‘ رپورٹس کے مطابق نیرج بوانا ان دنوں قتل اور تاوان کے متعدد مقدمات میں تہاڑ جیل میں قید ہے لیکن ان کے بندے بھارت کے کئی شہروں میں موجود ہیں۔ فیس بک کی اس پوسٹ میں واضح نہیں کہ یہ پوسٹ کس کی جانب سے لکھی گئی ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ مذکورہ پوسٹ کے سرے اسی گینگسٹر سے مل رہے ہیں کیونکہ اس میں نیرج بوانا کو ٹیگ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا
کے قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرلی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی پنجاب پولیس کے چیف وی کے بھاوڑا نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سدھو موسے والا کا قتل گزشتہ برس اگست میں اکالی دل کے یوتھ لیڈر وکی مدھوکھیڑا کے قتل کا ردِ عمل ہوسکتا ہے۔ وکی کے قتل کی سازش میں شگن پریت کا نام آیا تھا جو کہ سدھو موسے والا کے منیجر کے طور پر کام کرتا رہا ہے اور اب آسٹریلیا فرار ہوچکا ہے۔
پولیس چیف نے بتایا کہ گلوکار کے قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے اپنے کینیڈا کے آپریٹو گولڈ براڑ کے ذریعے قبول کی ہے۔کیس کی مزید تحقیقات کیلئے سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔پولیس چیف نے اس بات کی تصدیق کی کہ موسے والا عمومی طور پر اپنی بلٹ پروف فارچونر میں سفر کرتے ہیں لیکن آج وہ نان بلٹ پروف جیپ میں موجود تھے جس کا حملہ آوروں نے فائدہ اٹھایا۔
خیال رہے سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی جس میں بتایا جارہا ہے کہ اتوار کی شام قتل کیے جانے والے سدھو موسے والا 2 درجن سے زائد گولیوں کا نشانہ بنے۔ پوسٹ مارٹم کے دوران سدھو موسے والا کی لاش میں سے 25 گولیاں نکالی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں