لاہور(پی این آئی )پنجاب کابینہ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان قلمدانوں پر ڈیڈلاک برقرار ہیں ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے 5 وزارتوں کے قلمدان فوری مانگ لیے ہیں جب کہ وزیروں کا فوری طور پر حلف لینے کا عمل مکمل کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان کابینہ کے معاملے پر ڈیڈلاک کو جلد مذاکرات کے ذریعے ختم کیا جا ئے گا
۔پیپلز پارٹی نے سینئر وزیر نہ بنائے جانے پر (ن) لیگ سے بات چیت کا فیصلہ کیا ہے تاہم (ن) لیگ نے پیپلز پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں