پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی نے اپنے لیڈر عمران خان کے اعتراف کے بعد لائسنس یافتہ ہتھیار 24 گھنٹے اپنے ساتھ رکھنے کا انکشاف کیا ہے۔ اہم پی اے فضل الہٰی نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنی حفاظت کے لیے میں اپنے ساتھ ہر وقت ہتھیار رکھتا ہوں۔ رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ لانگ مارچ میں ہمارے کارکنان کے پاس ہتھیار نہیں تھے صرف میرے پاس اسلحہ تھا۔ ہر وقت اپنے ساتھ اسلحہ ساتھ رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے فضل الہٰی نے کہا کہ مجھ پر 4 دھماکے ہو چکے ہیں،
جبکہ گلو بٹوں کے لیے تھپڑ ہی کافی ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے دو روز قبل ٹی وی انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ لانگ مارچ کے دوران ہمارے کارکنوں کے پاس اسلحہ تھا، اگر دھرنا ختم نہ کرتا تو خون خرابہ ہو سکتا تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں