موٹر سائیکل چوری کی نیت کا الزام، گوجرانولہ کے شہریوں نے تشدد سے نوجوان مار ڈالا

گوجرانولہ (پی این آئی) موٹر سائیکل چوری کی نیت کا الزام لگا کر گوجرانولہ کے شہریوں نے تشدد سے نوجوان مار ڈالا۔ مقامی پولیس کے مطابق شہریوں نے چوری کا الزام ثابت ہونے سے پہلے ہی نوجوان کو تشدد کر کے مار ڈالا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لوہیانوالہ بائی پاس کے قریب شہریوں نے موٹر سائیکل کے قریب کھڑے نوجوان کو چور سمجھ کر پکڑا اور اسے رسیوں سے باندھ کر تشدد کیا۔ پولیس حکام نے نوجوان کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا،

جہاں متاثرہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔ گوجرانولہ پولیس نے تشدد میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، غفلت برتنے پر اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہل کاروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ نوجوان کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close