عمران خان کو گرفتار کرکے حکومت اپنی موت کو دعوت دے گی، کس نے خبردار کر دیا؟

لاہور(پی این آئی) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے حکومت اپنی موت کو دعوت دے گی، تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واپسی کیلئے کوئی مشورہ نہیں دیا، ن لیگ پی ٹی آئی کے لوٹوں کو ٹکٹ نہیں دے رہی، لوٹوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نےنکجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر اینکر حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزیروں کی کوئی اوقات یا ان کا کوئی وژن سوچ نہیں ہے ۔

 

خیبرپختونخواہ سے عام حالات میں بھی جب پنجاب میں لوگ آتے ہیں تو وہ زیور کے طور پرلائسنس کا اسلحہ ساتھ لے کر چلتے ہیں، عمران خان کو داد دینی چاہیے کہ اس نے اعتراف کیا، لیکن پولیس نے خواتین اور لوگوں پر گولیاں چلائیں، پولیس رات کو گھروں میں کود گئی، پتا نہیں یہ کون سی پولیس ہے، اس کی مثالی سزا دی جائے گی، اعظم نذیر تارڑ جو کہ پڑھا لکھا بندہ ہے لیکن اس کو چار دن کیلئے وزارت ملی ہے، افسوس ہوتا ہے وہ درست بات نہیں کررہا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو چاہیے تھا وہ خود کہہ دیتا میں وزیراعلیٰ سے حلف نہیں لے سکتا۔ ن لیگ کی کسی بات پر یقین نہیں کرتا، اگر یہ کہیں دن ہے دھوپ ہے تو میں کہوں گا میں پہلے جاکر خود دیکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہبازکی کوئی نمبر گیم پوری نہیں ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے حکومت اپنی موت کو دعوت دے گی، میں نے تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واپسی کیلئے کوئی مشورہ نہیں دیا، یہ خبر بالکل غلط چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس اطلاعات ہیں کہ لوٹے کہتے ہیں ہمیں ٹکٹ دیں، لیکن ن لیگ کہہ رہی ہے لوٹوں کو ویسے ہی ووٹ نہیں ملنے، ن لیگ لوٹوں کو ٹکٹ نہیں دے رہی۔لوٹوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close