آئندہ بجٹ میں کیا ہونیوالا ہے؟ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو بُری خبر سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی )وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگلے بجٹ میں کفایت شعاری با لخصوص ٹیکسوں میں اضافے کے اقدامات ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )چاہتا ہے کہ ہم پیٹرول ،ڈیزل اور بجلی کے شعبے میں سابقہ حکومت کی سبسیڈیز کو ختم کریں ،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے پراعتماد ہوں۔

 

جون کے اوائل میں جو بجٹ آئے گا، اُس کے نتیجے میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی اُمید ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز وزارت خزانہ نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 179 روپے 86 پیسے برقرار رہے گی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 174روپے 15پیسے ، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 155روپے56پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 148روپے31پیسے برقرار رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close