جس دن باپ نے ہمارا ساتھ چھوڑا میں سمجھ گیا کہ۔۔۔شیخ رشید نے معنی خیز بات کہہ دی

اسلام آباد(پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس دن باپ پارٹی نے ساتھ چھوڑا اس دن سمجھ گیا کہ باپ کا باپ ہمارے ساتھ نہیں۔نجی نیوز چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ شہبازشریف کو غصے میں لانے والے اب اس کو بھگتیں، اگر لانا ہی تھا تو خواجہ آصف یا احسن اقبال کو لے آتے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ رانا ثنا اللہ اجرتی قاتل ہیں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ باس کے گھر جا سکتا ہوں لیکن عمران خان نے منع کیا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بابو اور کمپیوٹر موبائل پارٹی تھی، اب جرات والی پارٹی بنی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ عمران خان کو سپریم کورٹ کا حکم ماننا چاہیے تھا، عدالت نے احتجاج کے لیے جو جگہ مختص کی تھی وہاں احتجاج کرنا چاہیے تھا۔ حکومت جا رہی ہے، دنیا کی کوئی طاقت آپ کو نہیں بچا سکتی، قلندر آئیں گے، یہ لوگ اندر جائیں گے، چلمن کے پیچھے بہت کچھ ہو رہا ہے، ادارے بھولتے نہیں ہیں، لوگ آتے ہیں چلے جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close