انسانیت سوز واقعہ، دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس ٹامک ٹوئیاں مارنے میں مصروف، حمزہ شہباز نے نوٹس لے لیا

اوکاڑہ (آ ئی این پی)اوکاڑہ کے نواحی علاقے میں انسانیت سوز واقعہ، دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان فرار مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او کا نوٹس ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیلات اوکاڑہ میں اندھیر نگری چوپٹ راج تھانہ صدر دیپالپور کے چند قدم کے فاصلے پر ڈاکوؤں نے انسانیت سوز ظلم کر ڈالا تین ڈاکو آسیہ بی بی کے گھر میں زبردستی داخل ہو گئے، خاتون اور اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔

ڈاکوؤں نے گھر کی تلاشی لیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات چھین لئے۔ دوران واردات ڈاکوؤں نے خاتون آسیہ بی بی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ دوسری جانب ڈی پی او عمر سعید ملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایات جاری کی ہیں۔ متاثرہ خاتون نے وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close