میں وارننگ دیتا ہوں، عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بڑی دھمکی دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور لانگ مارچ سے خبردار کردیا۔اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا “میں پی ٹی آئی کو ایک اور لانگ مارچ کے اعلان پر وارننگ دیتا ہوں، ایک چیز میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ جیسے ہی لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا۔

 

میں کہتا ہوں پھر آکر دکھاؤ، اس بار میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ کیسے بیریئر کراس کرتے ہو۔”خیال رہے کہ 25 مئی کو تحریک انصاف نے لانگ مارچ یہ کہہ کر ختم کردیا تھا کہ وہ چھ دن بعد دوبارہ آئیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر وہ لانگ مارچ ختم نہ کرتے تو اسلام آباد میں خون خرابہ ہوتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close