عمران خان کے پاس شریف فیملی کی کتنی ویڈیوز ہیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ میں بڑے وثوق سے کہہ رہا ہوں کہ عمران خان کے پاس شریف فیملی کی دس ویڈیوز ہیں۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں حال ہی میں عمران خان اور مریم نواز کی لیک ہونے والی آڈیوز سے متعلق کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس شریف فیملی کی دس ویڈیوز ہیں، یہ بات میں سو فیصد یقین سے کہہ رہا ہوں، ان میں سے دو تین ویڈیوز تو میں نے خود دیکھی ہیں۔

 

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا تھا کہ فل سکرین والی ویڈیو ہمارے پاس ہے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ ان کا ویڈیو بنانے کا کاروبار بہت اچھا ہے۔ایکسکلوزو ویڈیوز زیادہ اچھی بناتے ہیں۔میرے خیال سے ویڈیو اور آڈیو کے گندے کھیل سے نکل کر سیاست کرنی چاہئیے،عوام کی طاقت سے اسمبلی میں آئیں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ اگر وہ ویڈیوز سامنے آ گئیں اور اگر یہ کھیل شروع ہو گیا تو انکے خاندان کے کچھ لوگ ٹی وی پر نہیں آ سکیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی بھی ایک خطرناک ویڈیو موجود ہے۔۔یہاں واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے تھی جس میں انہیں کسی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا نہ ماننے پر وزیراعظم سے شکایت کی دھمکی دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز کسی شخص سے گفتگو کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں میڈیا کو مینج کررہی ہوں ، میرے ہاتھ کیوں باندھ کر رکھتے ہیں؟ میں آپ کے اوپر ڈیپنڈ کرتی ہوں ، میں نہیں جانتی ابھی سیکریٹری انفارمیشن اور پی آئی ڈی سے بات کریں ، ان کو کہیں اگر آپ نہیں مانتے تو مجھے پرائم منسٹر سے بات کرنی پڑے گی۔

 

اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بذریعہ ملک ریاض ، آصف زرداری کو پیغام پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آئی۔آڈیو کے مطابق ملک ریاض نے سابق صدر آصف زرداری کو فون کیا، ہیلواسلام علیکم سر، جس پر آصف زرداری نے جواب دیا وعلیکم السلام خیریت؟ملک ریاض نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سربس بتانا تھا میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا،باتیں آپ کے ساتھ کرنی ہیں آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے، آپ کو انفارمیشن دینی تھی خان کے مجھے بڑے میسجز ہیں کہ پیچ اپ کرا دو، آج تو اس نے مجھے بڑے ہی میسجز کیے۔جس پر سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اب امپاسیبل ہے نا۔ اس پر ملک ریاض نے کہا کہ بس ٹھیک ہے میں نے کہا میں آپ کو بتا دوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close