آپ نے جو نمبر بلاک کیے تھے، کیا وہ ان بلاک کردیے ہیں؟ صحافی کا سوال سن کر عمران خان کاحیران کن ردِعمل

پشاور ( پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نمبر ان بلاک کرنے سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب نہیں دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ڈیجیٹل میدیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں سے ملاقات کے دوران جب سابق وزیر اعظم سے سوال کیا گیا کہ آپ نے جو نمبر بلاک کیے تھے، کیا وہ ان بلاک کردیے ہیں؟ اس کے جواب میں چیئرمین تحریک انصاف نے ’نو کمنٹس‘ کہتے ہوئے کہا کہ اس سوال کا جواب نہیں دینا چاہتا۔

 

ایک اور سوال کے جواب میں عمران خان نے مریم نواز کو تحریک انصاف کا ’قیمتی اثاثہ‘ قرار دے دیا ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا سب سے قیمتی اثاثہ مریم نواز ہے، ہم جب بھی کسی مشکل میں ہوتے ہیں، وہ کچھ نہ کچھ ایسا کرتی ہے جو ہمارے حق میں جاتا ہے، وہ ہمیں ہمیشہ ریسکیو کرتی ہے۔اس موقع پر چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت میں تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ تھا ، پیغام بھیجا گیا کہ ملک کا سوچیں ، پیغام کس کی طرف سے آیا تھا یہ ابھی نہیں بتا سکتا ، امریکا کے زیراثر مخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرانا چاہتی ہے۔ عمران خان نے عدم اعتماد کے دوران آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کی ، انہوں نے کہا کہ 26 سالوں سے کہہ رہا ہوں کہ آصف زرداری اور ن لیگ ایک ہیں ، لانگ مارچ ختم کرنے کے لیے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، لانگ مارچ ختم نہ کرتا تو خون خرابہ ہوتا۔

 

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ اسمبلیوں سے مستفعی ہو چکے، تصدیق کے لیے جانے کی ضرورت نہیں ، قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ، اسمبلی میں واپس جانے کا مطلب ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کر لیا ، اب کسی رکن کو انفرادی طور پر اسمبلی جانے کی ضرورت نہیں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں