یہ لڑکی کون ہے اور عمران خان سے مل کر کیوں رو پڑی

اسلام آباد (پی این آئی )عمران خان کے لیے لکھی گئی کتاب ‘Why I have chosen Imran Khan ‘ کی مصنفہ انفال خان نے سابق وزیراعظم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مصنفہ اور ان کے والد سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں عمران خان انفال کی لکھی جانے والی کتاب پر انہیں آٹو گراف دیتے بھی دیکھے جاسکتے ہیں جسے دیکھ کر مصنفہ آبدیدہ ہوگئیں۔عمران خان نے آٹوگراف دینے کے بعد انفال سے ایک کتاب پڑھنے کے لیے بھی مانگی۔سوشل میڈیا پر چلنے والے دعوؤں کے مطابق عمران خان پر کتاب لکھنے والی مصنفہ کی عمر 17 سال بتائی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں