صورتحال سنگین، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے دوسرے لانگ مارچ میں وفاق کے خلاف صوبے کی فورس استعمال کرنے کی دھمکی دے دی

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے اگلے لانگ مارچ میں وفاق کے خلاف صوبے کی فورس استعمال کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ عمران خان دوبارہ لانگ مارچ کا حکم دے تو خیبرپختونخوا کی پولیس فورس استعمال کروں گا۔ مقامی میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق محمود خان نے پشاور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت نے جو کیا اس کا بدلہ ضرور لیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ یہ چوروں کی حکومت ہے، ان میں کوئی ذمہ دار لوگ نہیں، لیگل ٹیم کو بلا کر ان سے مشاورت کی ہے۔ وفاقی حکومت کے خلاف کیس دائر کروں گا۔ یہ بات اہم ہے کہں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی اپنے پرامن مارچ کے شرکاء کے پاس اسلحے کی موجودگی کا اعتراف کرلیا۔ نجی ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ انہوں نے دیکھ لیا تھا کہ ان کے کارکنوں کے پاس اسلحہ بھی موجود ہے،

سو فیصد یقین تھا کہ گولی چل جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اچانک لانگ مارچ کے خاتمے کا اعلان کر دیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close