پاکستان میں بجلی کا بحران سنگین تر، طلب اور رسد میں فرق کتنے ہزار میگا واٹ تک جا پہنچا؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے بجلی کی طلب ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس حوالے سے پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 28200 میگاواٹ ہوگئی، جبکہ رسد 21200 میگاواٹ کے لگ بھگ ہے۔ لوڈ شیڈنگ میں بے پناہ اضافے کی وجوہات بتاتے ہوئے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل گیس کوئلےکی قلت کے باعث متعدد پلانٹس بند ہیں، لیسکو کا شارٹ فال 8 سو میگاواٹ ہوگیا ہے۔ لاہور میں ہر 2 گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لئے بجلی بند ہو رہی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں